8 جولائی 2025 - 01:31
مآخذ: ارنا
برکس کو عالمی حکمرانی کی اصلاح کے لئے پیش قدم ہونا چاہئے، عراقچی

 تہران – ارنا – وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جو برکس اجلاس ميں شرکت کے لئے برازیل گئے ہوئے ہیں، جنوب جنوب تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) اسمبلی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عرا‍قچی نے برکس سربراہی اجلاس میں کثیر رکنی نظام ، اقتصاد اور مالی معاملات نیز مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کے موضوع پر نشست سے خطاب میں اقوام متحدہ کے ڈھانچے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ آج  کے عالمی حقائق کے پیش نظر اقوام متحدہ کے ڈھانچے میں اصلاحات ضروری ہیں۔

انھوں نے عالمی امن کو لاحق خطرات اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سلامتی کونسل کی انفعالیت کو اس کے بعض اراکین کے تخریبی اور جانبدارانہ طرزعمل کا نتیجہ قرار دیا۔

وزیر خارجہ سید عباس عرا‍قچی نے علاقائی تنظیموں کو طاقتور بنانے کے لئے، جنوب جنوب تعاون کی سطح بلند کرنے اور ملکوں کے درمیان بات چیت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا: کہ میں ایسے حال میں آپ سے مخاطب ہوں کہ ایران کے عوام امریکہ کی حمایت اور شراکت سے انجام پانے والی صہیونی ریاست کی جارحیت میں عورتوں اور بچوں  سمیت بڑی تعداد میں اپنے عزیزوں کی شہادت پر سوگوار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ جارحیت صرف اس لئے ہوئی کہ ہم ایٹمی ٹیکنالوجی کو پر امن مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha